بیڈمنٹن ایشیا مِکسڈ ٹیم چپئن شپ2023 آج دبئی میں شروع ہورہی ہے۔
پی وی سندھو اور ایچ ایس Prannoy کی قیادت میں، بھارت گروپ بی کے اپنے پہلے مقابلے میں قزاخستان کا سامنا کرے گا، جبکہ دنیا کے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی ایچ ایس Prannoy اور دنیا کے دسویں نمبر کے لکشیہ سین، مردوں کے سنگلز مقابلوں کی قیادت کریں گے۔
مردوں کے ڈبلز میں چراغ شیٹی، سُت وِک سائی راج رانکی ریڈی کی غیرموجودگی میں، دُھرو کپیلا کے ساتھ جوڑی بنائیں گے۔
دولت مشترکہ کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جتینے والی Treesa Jolly اور گائتری گوپی چند، خواتین کے ڈبلز میں بھارت کی اہم جوڑی ہوگی۔ ان کے علاوہ اشونی بھٹ اور شِکھا گوتم کی جوڑی بھی خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں حصہ لے گی۔ (AIR NEWS)