ترکیہ اور ملک شام کے سرحدی خطے میں کل رات چھ اعشاریہ چارکی شدت کے زلزلے پھر سے محسوس کئے گئے۔ قدرتی آفات کے بعد کم از کم تین افراد ہلاکاور 680 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ یوروپ کے بحیرۂ روم کے زلزلے کی پیمائش سے متعلقمرکز نے کہا ہے کہ ترکیہ کے Hatay صوبے میں زلزلے کے بعد کے جھٹکے کی گہرائی دو کلومیٹر تھی۔
Defne قصبے میں ترکیہ کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹپر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور Antakya اور Adana کے شہروں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جو شمال سے200 کلو میٹر دور ہے۔ ترکیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی Anadolu نے کہا ہے کہ ملک شام، اُردن، اسرائیل اور مصر میںبھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اِس ماہ کی 6 تاریخ کو ملک شام میں دو بڑے جھٹکے محسوس کئےگئے تھے، جس سے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے تھے اور دونوں ملکوں میں 46 ہزارسے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔
(AIR NEWS)