A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

ترکی اور ملک شام میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہزار 800 سے زیادہ ہوگئی

News

ترکی اور ملک شام میں بھیانک زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 800 ہوگئی ہے ۔ خطے میں زلزلے سے ہزاروں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ سیکڑوں لوگ اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے جبکہ راحت اور بچاﺅ ورکرس ترکی اور ملک شام میں شہروں اور قصبوں میں ملبے کے ڈھیر میں تلاشی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
کَل دونوں ملکوں میں اس وقت 7 اعشاریہ 8 کی شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جب لوگ سو رہے تھے۔1939 کے بعد سے ترکی میں یہ سب سے جان لیوا زلزلہ ہے۔ ترکی ملک شام ، لبنان ، قبرص اور اسرائیل میں بھی لاکھوں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
درجنوں ملکوں نے تلاش اور راحت کی سرگرمیوں میں مدد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ بھارت ، یوروپی یونین اور اسرائیل سمیت دنیا بھر سے امداد کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھیانک زلزلزے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور امداد و تعاون فراہم کرنے کے بھارت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بھارت نے NDRF کی تلاش اور راحت ٹیموں خصوصاً تربیت یافتہ ڈاگ اسکوائڈ ، طبی دواﺅں کی سپلائی ، ڈرلینگ مشینیں اور دیگر ضروری آلات کے ساتھ راحتی سامان کی پہلی کھیپ ترکی بھیجی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بتایا کہ بھارت کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور آفات سے نمٹنے والے راحتی امداد HADR کی صلاحیت جاری ہیں۔ حکومت نے کَل زلزلے سے متاثرہ ملک کیلئے راحتی سامان کے ساتھ تلاش اور راحتی ٹیموں کو فوراً وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیر اعظم پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے کَل ایک میٹنگ کی تھی تاکہ ترکی میں زلزلے سے نمٹنے کیلئے تمام امکانی امداد کی پیشکش کی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات کی روشنی میں فوری راحتی اقدامات پر تبادلہ¿ خیال کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھیانک زلزلزے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور امداد و تعاون فراہم کرنے کے بھارت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کَل بینگلورو میں انڈیا انرجی ویک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت اِس مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ (AIR NEWS)

47 Days ago