A part of Indiaonline network empowering local businesses

تلنگانہ میں گنیش کی مورتیوں کو سپرد آب کرنے کے لیے آج وسیع تر بندوبست

News

تلنگانہ میں گنیش کی مورتیوں کو سپرد آب کرنے کےلیے آج وسیع تر بندوبست کیے گئے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی حدود کےتحت ایک لاکھ سے زیادہ گنیش کی مورتیاں نصب کی گئیں جنھیں 9 دن کی پوجا کے بعد مختلفجھیلوں اور مختلف مقامات پر سپرد آب کیا جائے گا۔ قدرتی جھیلوں اور مصنوعی جھیلوں کےعلاوہ آبی جگہوں سمیت سو سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔گنیش جلوس کا بندوبستکرنے کے لیے GHMC علاقے کے اندر اور اسکے اطرافتقریباً پچاس ہزار پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ شہر کے بیچوں بیچ واقع حسین ساگر جھیلمیں تقریباً بیس ہزار مورتیاں سپرد آب کی جائیں گی۔ (AIR NEWS)

72 Days ago