Promote your Business

تنہائی وارڈ میں رکھے گئے 406 افراد کو کورونا وائرس سے منفی پایا گیا تھا

News

نئی دلّی کے چھاولہ علاقے میں، بھارت- تبت سرحدی پولیس ITBP کے اُن سبھی 406 لوگوں کی قطعی جانچ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ ناول کوروناوائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ یہ لوگ چین کے شہر ووہان کے سفر سے آئے تھے۔ ITBP کے مرکز کے اِن لوگوں کو آج دوپہر چھُٹی دے دی جائے گی۔ اِن لوگوں کو صحت کی وزارت کی طرف سے، طبی عمل اور طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد مشورے کے بعد چھٹی دی جائے گی۔ اِس گروپ میں مالدیپ کے وہ سات لوگ بھی شامل ہیں جنہیں اِس مہینے کی پہلی اور دوسری تاریخ کو ITBP وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ گروپ میں 7 بچے بھی شامل ہیں جن میں ایک شیرخوار بھی ہے۔
مہاراشٹر میں 60 میں سے 56 لوگ جنہیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہہ میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا، ان کی جانچ منفی پائی گئی ہے، ان میں سے 50 کو اسپتال سے چھٹی دی جا رہی ہے۔ ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ دیگر چار لوگوں کے جانچ کی رپورٹ اگلے دو دن میں آنے کی توقع ہے۔ پونے میں Virology کے قومی انسٹی ٹیوٹ میں ان تمام نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ (AIR NEWS)

44 Days ago

Download Our Free App