تیسرے کھیلو انڈیا کھیل مقابلے آج سے آسام کے گوہاٹی میں شروع

news

آسام کے گوہاٹی میں آج تیسرے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے شاندار افتتاح کیلئے اسٹیج پوری طرح تیار ہے۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اویناش جوشی نے کہا ہے کہ افتتاحی تقریب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
گوہاٹی، آسام اور ملک، کھیلوں کی بہترین افتتاحی تقریبات میں سے ایک کا نظارہ کریں گے۔ اس کے لئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ہم نے کھیلوں میں شرکت کرنے والے لگ بھگ دو ہزار 300 افراد کا استقبال کیا ہے اور تقریباً چار ہزار شراکت دار یہاں پہنچیں گے۔ اور کھیلوں کے عروج کے موقع پر 6 ہزار 456 کھلاڑی، تین ہزار 500 معاون عملے کے ارکان اور ایک ہزار 500 رضاکار کے موجود ہونے کا امکان ہے۔
اس طرح سے اس تقریب میں لگ بھگ گیارہ ہزار 500 افراد کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔
وزیر اعلیٰ سربانند سونووال، کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو اور متعدد سرکردہ کھلاڑی اس افتتاحی تقریب میں موجود رہیں گے۔
2016 میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کے بعد گوہاٹی کے باشندے ریاست میں کھیلوں کے ایک اور بڑے پروگرام کا گواہ بننے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے تیسرے ایڈیشن کا زور پلاسٹک کے واحد استعمال کو ختم کرنے پر ہے۔ کھلاڑیوں سمیت تقریباً 12ہزار شرکا کے ساتھ یہ ملک میں کھیلوں کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ مہاراشٹر اور آسام کی ریاستوں نے کھیلوں کے ان مقابلوں کیلئے سب سے زیادہ کھلاڑی بھیجے ہیں۔ کھیلو انڈیا یوتھ کے منتظمینSarusajai اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں ایک نہایت پُرکشش رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے دوران آسام کی مالا مال ثقافت، ثقافتی ورثے اور آرٹ کے علاوہ بھارت کی گوناگونیت اور نسلی تنوع کو اُجاگر کیا جائے گا۔ افتتاحی اور اختتامی تقریبات سمیت پورے پروگرام کیلئے لوگوں کا داخلہ مفت ہے۔
افتتاحی اور اختتامی تقریبات سمیت کھیلوں کے تمام مقابلے کیلئے لوگوں کا داخلہ مفت ہے۔ (AIR NEWS)

38 Days ago