جامع مشن اندر دھنش -2 کا دوسرا دور شروع

News

جامع مشن اندر دھنش- 2 کے دوسرے راونڈ کو تیز کردیا گیا ہے اور یہ 27 ریاستوں کے 272 ضلعوں اور اترپردیش اور بہار کے 650 بلاکوں میں شروع ہوگیا ہے۔ مشن 2 مرکز کی طرف سے شروع کیا گیا ہے تاکہ ملک میں معمول کی ٹیکہ کاری میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس مشن کا مقصد ان نشان زد ضلعوں اور بلاکوں میں بچوں اور حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنانا ہے جہاں اب تک یہ مشن نہیں پہنچ پایا ہے۔
لکھنؤ کے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اترپردیش کے 35 ضلوں میں بلاک سطح پر یہ پروگرام شروع ہوگیا ہے۔
پٹنہ کے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ نوادہ ، سمستی پور، اور روہتاش ضلعوں سمیت کئی ضلعوں میں ٹیکہ کاری پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکہ کاری پروگرام کو مزید تیز کرنے کیلئے اکتوبر2017 میں مشن اندر دھنش کا آغاز کیا تھا۔اس مشن کے تحت ٹٹنس، ڈپتھیریا، پولیو، خسرہ ، ٹی بی ، ہیپاٹائٹس بی، نمونیا اور دماغی بخارکے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔
(AIR NEWS)

41 Days ago