A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کِشاڈا بیس اور اکیس مارچ کو بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

News

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کِشاڈا 20 اور 21 مارچ کو بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ آج شام نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ، وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ بھارت ، جاپان کے وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں پُر امید ہے کیونکہ جاپان بہت اہم شراکت دار ہے ۔ اپنے دورے کے دوران جناب کِشاڈا ، وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات کریں گے ۔ دونوں فریق ، باہمی مفادات کے باہمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ Brisbane کے بھارتی قونسلیٹ کو بند ہونے پر مجبور کرنے والے خالستانی حامیوں کی خبروں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب باگچی نے کہا کہ قونسلیٹ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو آسٹریلیا کے حکام کے ساتھ اٹھایا گیا اور انہیں کارروائی کرنی چاہیئے ۔ وزیر اعظم پہلے ہی ، اُس وقت اس طرح کے معاملات کے بارے میں بات کرچکے ہیں ، جب وہ بھارت میں تھے ۔
ایک ایس سی او سربراہ کانفرنس کیلئے پاکستان کے وزیر دفاع کو بھارت کے دعوت نامے سے متعلق ، جناب باگچی نے کہا کہ ایس سی او چیئر کے طور پر ، بھارت نے بین حکومتی تقریبات کیلئے تمام ایس سی او اراکین کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔
پاکستان میں عدم استحکام ، جس کے باعث بھارت کیلئے سکیورٹی سے متعلق تشویش ابھرکر سامنے آئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اُس صورتِ حال پر ہمیشہ نظر رکھی جاتی ہے ، جو سکیورٹی مفادات پر اثرانداز ہوتی ہو اور اس ضمن میں ضروری اقدامات بھی کئے جاتے ہیں۔ x (AIR NEWS)

7 Days ago