आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

جموں وکشمیر میں پنچایت ضمنی انتخابات، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی

news

جموں وکشمیر میں پنچایت ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی وجوہات اور علاقائی سیاسی پارٹیوں کے آمادہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔ یہ ضمنی انتخابات آٹھ مرحلوں میں پانچ مارچ سے 20 مارچ تک ہونے تھے۔ البتہ ابھی نئے چناﺅ پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر کے اعلیٰ انتخابی افسر شیلندر کمار نے کل جموں میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ ان کی تشویش کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں۔ انھوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سے جانکاری موصول ہونے کے بعد ضمنی چناﺅ ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ وہاں سرپنچوں اور پنچوں کی 12 ہزار 650 سیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات ہونا تھے۔ (AIR NEWS)

39 Days ago

Download Our Free App