आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں ایک دہشت گرد ہلاک

news

جموں وکشمیر میں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں آج ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پولیس کے مطابق حفاظتی دستوں نے دہشت گرد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد آج صبح سویرے اونتی پورہ کے Churswoo گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت شاہد کے طور پر ہوئی ہے، جو اننت ناگ ضلع کے بیج بیہاڑہ کا رہنے والا تھا۔ حفاظتی دستوں نے اس سے خودسپردگی کرنے کو کہا، لیکن وہ نہیں مانا اور دونوں طرف سے فائرنگ کے دوران مارا گیا۔ تصادم کی جگہ سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی ملے ہیں۔ (AIR NEWS)

176 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here