आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

جموں و کشمیر میں حزب المجاہدین کا دہشت گرد مارا گیا

news

جموں و کشمیر میں حزب المجاہدین تنظیم کا ایک دہشت گرد جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں Aarwani علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ پولیس ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا ہے کہ ایک معتبر اطلاع ملنے پر گزشتہ شام پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر تلاش کی کارروائی شروع کی، جس کے دوران دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ فورسز نے اس پر جوابی گولی باری کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی اور اُن میں سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کلگام کے شاہد احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک فوجی جوان بھی جھڑپ کے دوران زخمی ہوا ہے۔ جھڑپ کے مقام سے اسلحہ اور گولی بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ (AIR NEWS)

62 Days ago

Download Our Free App