بھارت کی صدارت میں‘ جی-20 کے وزراءخارجہ کی دو روزہ میٹنگ‘ جو کل نئی دلّی میں شروع ہوئی تھی‘ جاری ہے۔ باقاعدہ میٹنگ آج منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والی معزز شخصیتوں کیلئے کَل شام ایک عشایئے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر‘ آج جی-20 کے وزراءخارجہ کی میٹنگ کے دو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پہلے اجلاس میں خوراک اور توانائی سے متعلق امور اور تکثیریت پر توجہ دی جائے گی‘ جبکہ دوسرے اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام‘ منشیات‘ عالمی ہنرمندی کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے سمیت‘ نئے اور اُبھرتے ہوئے خطرات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور عالمی ذہانت سے متعلق نظریات پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
میڈیا کے افراد کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری وِنے موہن کواترا نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ راشٹرپتی بھون کے کلچرل سینٹر میں منعقد میٹنگ میں 40 وفود اور 30 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔
میٹنگ کے موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل بہت سے ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی مذاکرات کئے تھے۔
چین کے وزیر خارجہ Qin Gang‘ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ Retno Marsudi‘ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور تجارت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل Ngozi Okonjo Iweala‘ جی-20 کے وزراءخارجہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ انڈونیشیا اور سعودی عرب کے وزراءخارجہ آج شروع ہونے والے رائے سینا مذاکرات 2023 میں بھی شرکت کریں گے۔
بھارت کی صدارت میں‘ جی-20 کے وزراءخارجہ کی دو روزہ میٹنگ‘ جو کل نئی دلّی میں شروع ہوئی تھی‘ جاری ہے۔ باقاعدہ میٹنگ آج منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والی معزز شخصیتوں کیلئے کَل شام ایک عشایئے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر‘ آج جی-20 کے وزراءخارجہ کی میٹنگ کے دو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پہلے اجلاس میں خوراک اور توانائی سے متعلق امور اور تکثیریت پر توجہ دی جائے گی‘ جبکہ دوسرے اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام‘ منشیات‘ عالمی ہنرمندی کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے سمیت‘ نئے اور اُبھرتے ہوئے خطرات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور عالمی ذہانت سے متعلق نظریات پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
میڈیا کے افراد کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری وِنے موہن کواترا نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ راشٹرپتی بھون کے کلچرل سینٹر میں منعقد میٹنگ میں 40 وفود اور 30 بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔
میٹنگ کے موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل بہت سے ملکوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی مذاکرات کئے تھے۔ (AIR NEWS)