Promote your Business

حقوق سے زیادہ فرائض کو ترجیح دی جانی چاہئے:وزیر اعظم

News

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ حقوق سے زیادہ فرائضکو ترجیح دی جانی چاہئے۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار حاصل کرنے والے 49 بچوں سےبات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ ان بچوں نے اتنی کم عمر میںیہ کارہائے نمایاں انجام دےے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں نے دشوار حالات سے لڑنےکا حوصلہ دکھایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی شہرت اور حصولیابیوں پر اکتفا نہیںکرنا چاہئے، بلکہ ہمیشہ یہ سوچنا چاہئے کہ یہ لوگ آگے بھی ملک کے لیے بہت کچھ کرنےکے اہل ہیں۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کا مقصد بچوں کو مختلف شعبوں میں اپنیصلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور بچوں کے لیے غیر معمولیکام کرنے والے اداروں کی کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔

بال شکتی پرسکار اختراع، سماجی خدمت، پڑھائی لکھائی، کھیلکود، بہادری اور آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں خدمات کے لیے عطا کئے جاتے ہیں۔یہ ایوارڈ ایک میڈل، ایک لاکھ روپے نقد اور توصیفی سند پر مشتمل ہیں۔ (AIR NEWS)

67 Days ago

Download Our Free App