आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

حکومت نےجے ای ای –مین اور نیٹ کے امتحان کی مشق کےلئے نیشنل ٹسٹ ابھیاس موبائل ایپ لانچ کیا

News

انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے ’نیشنل ٹسٹ ابھیاس‘ نام کا ایک موبائل ایپ شروع کیا ہے۔ یہ ایپ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی NTA نے تیار کیا ہے، جس کا مقصد یہ کہ امیدوار JEE Main اور NEET جیسے امتحانات کیلئے مشق کرسکیں۔ملک بھر کے طلبا، اعلیٰ معیار کی مشق کے لےے یہ APP مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہےں۔
وزیر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ بروقت تیار کئے گئے اس ایپ سے، اس بات کی یقین دہانی ہوگی کہ کوئی بھی طالب علم، خاص طور پر تعلیمی اداروں کو بند کئے جانے کی وجہ سے جن طلبا کا نقصان ہوا ہے، وہ مشق کرنے سے نہ رہ جائیں۔
انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ جن طلبا کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے منصوبے کو، کووڈ-19 کی وجہ سے متاثر ہوا ہے، انہںہ JEE-Mains میں تازہ درخواست دینے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ یہ انجینئرنگ کالج میں داخلہ کا امتحان ہوتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان مختلف طلبا کی طرف سے موصولہ شکایتوں کے پیش نظر، جو بیرونِ ملک کالج میں داخلہ لینا چاہتے تھے، لیکن اب وہ بھارت میں اپنا تعلیمی سلسلہ شروع کرنا چاہتے ہےں، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی NTA نے، انہےں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مشترکہ داخلہ امتحان JEE-Mains کے لےے درخواستیں دینے کا عمل کل شروع ہوا تھا، جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔ (AIR NEWS)

132 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here