A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

حکومت نے ملک بھر میںنئے سینک اسکول کھولنے کی ایک پہل کو منظوری دے دی

News

حکومت نے ملک بھر میںنئے سینک اسکول کھولنے کی ایک پہل کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکول تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی سرکار کے ذریعے چلائے جانے والے اسکولوں، پرائیویٹ اسکولوں اور غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر کھولے جائیں گے۔ یہ شراکتداری ضروری شرائط کو پورا کرنے اور مفاہت نامہ پر دستخط کرنے پر منحصر ہوگی۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دفاع کے وزیر مملکت Ajay Bhatt نے کہا، کہ سینک اسکول سوسائٹی اور وزارت دفاع نے تجزیہ اور منظوری کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد اب تک 18 اسکولوں کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ ترتیب کے مطابق ملک میں اس وقت 33 سینک اسکول قائم ہیں۔ (AIR NEWS)

6 Days ago