سورج کے مطالعہ کیلئے خلاءپر مبنی پہلی بھارتی رصدگاہ Aditya L-1 کو آندھراپردیش کے سری ہری کوٹا سے 2 ستمبر کو دن میں گیارہ بج کر 50 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔ خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو نے مطلع کیا ہے کہ اِس سیارچے کو سورج-زمین کے نظام کے Lagrange Point L-1 کے قریب مدار میں پہنچایا جائے گا جو کرہ ارض سے 15 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
چندریان تین کی کامیابی کے بعد اسرو نے ایک اور بڑا پروجیکٹ آدتیہ L1 مشن اپنے ہاتھ میں لیا ہے ۔ اس کے ذریعے شمسی ہواو ں اور سورج کی فضاءکا مطالعہ کیا جائے گا۔ آدتیہ L1 مشن میں سات Payloads ہوں گے، جن کے ذریعے Photosphere ، Chromosphere اور سورج کی باہری سطح Corona کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ اس سے Coronal گرمی ، موسم کے اتار چڑھاو اور دیگر پہلوو ں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
اسرو نے لوگوں کو مدعو کیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر اپنا اندراج کراکر سری ہری کوٹہ میں مشاہدہ کرنے سے متعلق گیلری سے PSLC-C57 کو چھوڑے جانے کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ (AIR NEWS)