A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

دسویں اور بارہویں کلاس کیلئے سی بی ایس ای کے بورڈ امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں

news

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن CBSE کے بورڈ امتحانات آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہورہے ہیں۔ دسویں اور بارہویں کلاس کے بورڈ امتحان 15 فروری سے 5 اپریل تک ہوں گے۔
CBSE کے مطابق دسویں کلاس کیلئے 21 لاکھ 80 ہزار طلبا نے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ بارہویں کلاس کیلئے 16 لاکھ 90 ہزار طلبا نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ بورڈ امتحانات بھارت اور 26 دیگر ملکوں میں 7 ہزار 200 سے زیادہ مراکز پر کرائے جائیں گے۔
دسویں کلاس کا امتحان 76 مضامین کیلئے ہوگا اور یہ 21 مارچ کو ختم ہوجائے گا، جبکہ بارہویں کلاس کے امتحان 115 مضامین کیلئے ہوں گے اور یہ 5 اپریل کو ختم ہوجائیں گے۔
اِدھر CBSE نے طلبا کو یہ تنبیہ کی ہے کہ وہ الیکٹرانک آلات کا استعمال نہ کریں۔ (AIR NEWS)

39 Days ago