Promote your Business

دلی میں 70 اسمبلی سیٹوں کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری

News

دلی اسمبلی انتخابات کےلئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکیہے۔ شہرمیں 21 مرکزوں پرسخت سیکورٹی کے تحت گنتی کی جارہی ہے جو صبح 8 بجے شروعہوئی۔دوپہر تک نتیجے ملنے کی امید ہے۔ووٹوں کی گنتی کے پورے عمل کی ویڈیو گرافی کیجارہی ہے۔انتخابی کمیشن اپنی ویب سائٹ پر رجحانات اور نتائج پیش کررہا ہے۔یہ نتائجووٹرہیلپ لائن موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہیں۔

آئیے اب ہم گول مارکیٹ کے گنتی کے مرکزپر موجود اپنےنامہ نگار سے بات کرتے ہیں۔

سوال نمبرایک: جی دیپندر! گنتی کے مرکز پر سیکورٹی کےکیا انتظامات ہیں؟

 سوال نمبر2 : ابتدائی رجحانات اور نتیجے کب تکملنے کی امید ہے؟

 دلی میں ہفتے کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے جس میں 62اعشاریہ پانچ نوفیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔70 رکنی دلیاسمبلی کےلئے 63 خواتین سمیت کُل 672 امیدوار میدان میں ہیں۔

پچھلے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67 سیٹیںجیتی تھی جبکہ بی جے پی کو تین سیٹیں ملی تھی۔ البتہ کانگریس ایک بھی سیٹ حاصلنہیں کرسکی تھی۔ (AIR NEWS)

50 Days ago

Download Our Free App