आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

دلی کے انتخابات کے دوران گیارہ اسمبلی حلقوں میں بوتھ ایپ کا ہوگا استعمال

news

دلی کے چیف انتخابی افسر رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ اگلے مہینے ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران قومی راجدھانی کے گیارہ اسمبلی حلقوں میں بوتھ ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔
آکاشوانی کے ساتھ خصوصی بات چیت میں رنبیرسنگھ نے کہا کہ ایک حلقے کا انتخاب کیا جائے گا۔ پولنگ بوتھ پر QR Code اسکین کرنے کے بعد فوٹو ووٹر سلپ جاری کی جائے گی۔
یہ نئی یوجنا ہے الیکشن کمیشن کی، تاکہ ووٹرکو پولنگ اسٹیشن کے اوپر کم سے کم دقت آئے اور فاسٹ ووٹنگ ہوجائے تاکہ ان کا ٹائم ضائع نہ ہو،تو اس کے لئے ان گیارہ اسمبلی کانسٹوینسی میں ووٹرس کو جو فوٹو ووٹر سلپ ملے گی الیکشن سے پہلے اس کے اوپر کیوآر کوڈ ہوگا اور وہ فوٹو ووٹرسلپ لے کے آنی ہے ساھ میں اپنا ایک آئی ڈینٹی کارڈ یا تو ووٹر آئی ڈی کارڈ یا کوئی اور آئیڈینٹی کارڈ۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ دلی کے اس الیکشن میں تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ رائے دہندگان ووٹ دینے کے مجاز ہیں۔
70 رکنی دہلی اسمبلی کے لےے 8 فروری کو پولنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو کی جائے گی۔ (AIR NEWS)

263 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here