आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

دہشت گرد گروپ غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے مسلسل فائدہ حاصل کر رہے ہیں: ایف اے ٹی ایف

news

مالی ایکشن ٹاسک فورس، FATF نے کہاہے کہ بین الاقوامی دہشت گردی کی فنڈنگ پر نظر رکھنے والی ایجنسی کے ذریعے رقم کی فراہمی میں سختی کے باوجود کئی دہشت گرد گروپ دنیا بھر میں پھیلے اپنے حامیوں سے غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے حاصل ہونے والے فنڈ سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ پاکستان کا نام لیے بغیر FATF نے کہاہے کہ دہشت گرد نئے عقیدت مندوں کی نشاندہی اور مالی یا دیگر مادی امداد سمیت رقم حاصل کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں۔ FATF نے کہاہے کہ وہ دہشت گردوں کیلئے رقم کی فراہمی کی نگرانی کر رہا ہے کہ اور اِس فنڈنگ کے ذرائع کا پتہ لگانے کیلئے حکام کی مدد کرتا ہے۔
ایک ہفتہ طویل مالی ایکشن ٹاسک فورس کا مکمل اجلاس پیرس میں جاری ہے، جس میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا وہ FATF کی گرے لسٹ میں رہے گا یا بلیک لسٹ کیا جائے گا یا اُسے کسی دوسری فہرست میں رکھاجائے گا۔
بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین جیسے دہشت گرد گروپوں کو مسلسل مدد فراہم کرتاہے، جن کا بنیادی ہدف بھارت ہے، اُس نے FATF پر زور دیا ہے کہ اسلام آباد کے خلاف کارروائی کرے۔ (AIR NEWS)

41 Days ago

Download Our Free App