آئی پی ایل کرکٹ میں کل رات کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے کولکاتہ نائٹ رائڈر کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ کولکاتہ کی جانب سے دیاگیا 150 رن کا جیت کا نشانہ راجستھان رائلز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر محض تیرہ اوور اور ایک گیند میں حاصل کرلیا۔ راجستھان رائلز کی جانب سے یشسوی جیسوال نے صرف تیرہ گیندوں میں پچاس رن بناتے ہوئے IPL کرکٹ میں سب سے تیز ہاف سنچری ہے۔ جیسوال نے سب سے زیادہ 98 رن بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ دوسرے بلے باز Sanju Samson بھی 48 رن بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اس سے پہلے راجستھان رائلز نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔کولکاتہ کی جانب سے وینکٹیش ایئر نے سب سے زیادہ 57 رن بنائے۔
راجستھان رائلز کی جانب سے Yuzvendra Chahal نے چار وکٹ لئے۔ یشسوی جیسوال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
آج ممبئی انڈینس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا (AIR NEWS)