Promote your Business

راکھی ہلدر نے نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

News

سینئر خواتین کی نیشنل ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں بنگال کی راکھی Halder نے کولکاتا میں اس چمپئن شپ کے 64 کلو گرام کے زُمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ Halder نے کل سونے کا تمغہ حاصل کرنے کیلئے Snatch میں 93 کلو گرام اور Clean اور Jerk میں 117 کلو گرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے چنڈی گڑھ کی اپنی قریبی حریف ہرجیندرکور سے 10 کلو گرام زیادہ وزن اٹھایا۔

اولمپک کوالیفائر فہرست میں 19 ویں رینک کی Halder نے پچھلے سال قطر انٹرنیشنل میں 218 کلو گراموزن اٹھاکر اپنا بہترین ذاتی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے کانسے کا تمغہ حاصل کیاتھا۔ جون 2019 میں کامن ویلتھ چمپئن شپ میں ہلدر نے کُل 214کلو گرام وزن اٹھاکر سونےکا تمغہ حاصل کیا تھا وہ ریلوے کی ملازمہ بھی ہیں۔ (AIR NEWS)

55 Days ago

Download Our Free App