A part of Indiaonline network empowering local businesses

روس نے بحر اسود کے ذریعے یوکرین کے لیے اناج کی سپلائی کے اہم سمجھوتے کو روک دیا ہے

News

روس نے آج اعلان کیا کہ وہ اُس معاہدے میں شرکت نہیں کر رہاہے، جس کی رو سے یوکرین کے اناج کو بحیرئہ اسود کے ذریعے برآمد کرنے کی اجازت دیجا رہی تھی۔ روس کی پارلیمنٹ کے ترجمان Dmitry Peskov نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بحیرئہ اسود کے اِنسمجھوتوں کے اُن حصوں کو ابھی تک نافذ نہیں کیا گیا ہے، جن کا تعلق روس سے ہے۔انھوں نے کہا کہ روس، اِس سمجھوتے میں اُس وقت پھر سے شامل ہوگا، جب اُس کےمطالبات مان لئے جائیں گے۔ کریمیا کو جانے والے روس کے ایک پُل پر دھماکے کے کچھگھنٹوں بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ روس نے الزام لگایا ہے کہ یہ دھماکہ، یوکرین کےسمندری ڈرون نے کیا ہے۔ اُدھر روسی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ معاہدے سے باہر ہونے کےفیصلے اور اُس حملے میں کوئی تعلق نہیں ہے۔x (AIR NEWS)

72 Days ago