Promote your Business

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کولکاتہ میں ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا

News

ریلوے محکمے کے وزیر پیوش گوئل نے کل شام کولکاتہ میں ایسٹ-ویسٹ میٹرو کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ سالٹ لیک کے سیکٹر پانچ سے سالٹ لیک اسٹیڈیم تک پانچ اعشاریہ آٹھ کلو میٹر طویل پٹّی پر مسافر خدمات آج سے شروع ہورہی ہیں۔ جناب گوئل نے اعلان کیا کہ ایسٹ-ویسٹ میٹرو کی بقیہ دس اعشاریہ چھ کلو میٹر طویل پٹّی دسمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔
ایسٹ-ویسٹ میٹرو کے پہلے مرحلے پر دو ہزار چارسو کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اِس کی تکمیل سے کولکاتہ سے ہاوڑہ کو ملادیا جائے گا۔ اِس پروجیکٹ کے تحت ہُگلی دریا کے نیچے سے ریل پٹریاں گزریں گی اور یہ ملک کی پہلی زیر آب ریل لائن ہوگی۔ (AIR NEWS)

47 Days ago

Download Our Free App