سابق مرکزی وزیر اور آر جے ڈی لیڈر شرد یادو کا کَل انتقالہوگیا۔ اُن کی بیٹی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اِس خبر کی تصدیق کی ہے۔ 75 سالہ آزمودہکار سیاستداں کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میںآخری سانس لی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اُن کے انتقال پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ شرد یادو 70 کی دہائی کے ایک طلباءرہنماتھے، جنہوں نے جمہوری اقدار کیلئے لڑائی لڑی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آزمودہ کار رہنما کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شرد یادو کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اپنی طویل عوامی زندگی میں شرد یادونے ممبر پارلیمنٹ اور وزیر کی حیثیت سے اپنی الگ شناخت بنائی اور ڈاکٹر لوہیا کے نظریاتسے بہت زیادہ تحریک حاصل کی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سابق جے ڈی یو صدر کی رحلت پرصدمے کا اظہار کیا ہے۔ (AIR NEWS)