आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

سرکار کووڈ۔ اُنیس کے تناظر میں گرمی کی چھٹیوں میں طلبا کو دوپہر کا کھانا فراہم کرے گی

News

سرکار نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کی دوران بھیطلبا کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس اقدام سے تقریباً گیارہ کروڑبچوں کو فائدہ ہوگا۔ سرکار نے کووڈ۔اُنیس سے پیدا حالات کے تناظر میں دوپہر کے کھانےکی اسکیم کے تحت کھانا پکانے کیلئے سالانہ مرکزی اخراجات میں تقریباً گیارہ فیصد اضافےکا اعلان بھی کیا ہے۔ اِس طرح یہ اب 8 ہزار ایک سو کروڑ روپے ہوجائیں گے۔

انسانی وسائل کے فروغ محکمے کے وزیر رمیش پوکھریال نشنکنے نئی دلّی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی ریاستوں کے وزرائے تعلیم اور محکمےکے سکریٹریوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایاکہ ہے کہ اِس سے پہلے دوپہر کےکھانے کی اسکیم کے تحت دالوں، سبزیوں، تیل، مسالوں اور ایندھن کی خرید کیلئے کھاناپکانے کے سالانہ مرکزی اخراجات 7 ہزار 300 کروڑ روپے تھے۔ (AIR NEWS)

153 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here