आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

سری لنکا میں تین بھارتی سیاح حادثے میں ہلاک

news

سری لنکا میں جنوبی ایکسپریس وے پر کل رات ہوئے ایک حادثے میں تین بھارتی سیاحوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین جس میں وہ سفر کررہے تھے ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ وین کا ڈرائیور جس کا تعلق سری لنکا سے ہے اور ایک خاتون سیاح مرنے والوں میں شامل ہیں۔
ایکسپریس وے پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت چھ بھارتی باشندے متارا سے کولمبو کے سفر پر تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ڈرائیور کی آنکھ لگنے کی وجہ سے وین پیچھے سے لاری میں جا ٹکرائی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو بھارتی سیاح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ (AIR NEWS)

277 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here