کرکٹ میں بھارت کل رات سری لنکا کے کینڈی شہر میںنیپال کے خلاف گروپA کے اپنا آخری ایک روزہ بین الاقوامیمیچ 10 وکٹوں سے جیتنے کے ساتھ ایشیا کپ کے Super فور مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہکیا تھا جس پر نیپال کی پوری ٹیم 48 اوورس اور دو گیندوں میں 230 رن بناکر آﺅٹ ہوگئی۔جواب میں بھارت نے کوئی وکٹ کھوئے بغیر 2 اوورس اور ایک گیند میں 17 رن بنائے تھے کہبارش کی وجہ سے کھیل رک گیا۔ مگر کافی دیر بعد جب میچ پھر سے شروع ہوا تو بھارت کوDLS ضابطے کے تحت 23 اوورس میں میچجیتنے کے لیے 145 رن کا نشانہ دیا گیا۔ بھارت نے 20 اوورس اور ایک گیند میں یہ نشانہحاصل کرلیا۔ اس میچ میں روہت شرما 74 رن بناکر ناٹ آﺅٹ رہے اور Shubman Gill بھی 67 رن بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔x (AIR NEWS)