आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

سپریم کورٹ نے نربھیا معاملے میں کل مرکز کی اپیل کی سماعت کرنے سے اتفاق کیا

news

سپریم کورٹ نے کل مرکز کی اپیل کی سماعت کرنے سے اتفاق کیا ہے جس میں نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کے معاملے میں دیئے گئے دلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ کل ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کے خلاف مرکز کی درخواست کو رد کر دیا تھا۔ ماتحت عدالت نے چاروں مجرموں کو ایک ساتھ پھانسی دینے پر روک لگا دی تھی۔
مرکز کی طرف سے ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل کے ایم نٹراج نے عدالت عدالیہ کو بتایا کہ اس حقیقت کے باوجود مجرموں کی درخواستیں رد ہو چکی ہیں جیل حکام انہیں پھانسی نہیں دے پائے ہیں۔ انہوں نے عدالت کی توجہ اس طرف بھی دلائی کہ ان میں سے تین مجرموں کی فیصلے میں درستگی کے لئے دی گئی اور رحم کی درخواستیں بھی مسترد ہو چکی ہیں۔
جسٹس این وی رمنّا، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس کرشن مراری نے کل اس معاملے کی سماعت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ (AIR NEWS)

53 Days ago

Download Our Free App