سپریم کورٹ نے ہر عمر کی خواتین کو سبریمالا مندر میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق معاملے کی سماعت ملت

news

سپریم کورٹ نے ہر عمر کی خواتین کو کیرالہ کے سبریمالا مندر میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق معاملے کی سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس ایس-اے-بوبڈے کی سربراہی میں 9 ججوں پر مشتمل مسلم اور پارسی خواتین کے ساتھ بھید بھاو برتنے سمیت 60 درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کا خیال ہے کہ سبریمالا کے علاوہ مسلم خواتین کو مسجدوں اور درگاہوں میں جانے اور پارسی خواتین کے معاملے کے بھی ساتھ ساتھ سماعت کی جائے۔ بنچ چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس Banumathi، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ناگیشور راؤ، جسٹس M.M.Shantanagoudar، جسٹس اےس اے نذیر، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی-آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ہے۔ چیف جسٹس نے یہ وضاحت کی کہ وہ نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت نہیں کررہے ہیں، بلکہ صرف اُن سات سوالوں پر غور کریں گے، جو پانچ ججوں کی بنچ نے بڑی بنچ کو سونپیں ہیں۔ (AIR NEWS)

35 Days ago