زمودہکار اداکار اور سپراسٹار رجنی کانت کو سال دوہزار اُنیس کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈسے سرفراز کیا جائے گا۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہ اعلان کیا۔یہ ایوارڈ اگلے مہینے کی تین تاریخ کو دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سپر اسٹار رجنی کانتکو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے کے اعلان پر اُنہیں مبارکباد دی ہے۔ایک ٹوئٹ میں جناب نریندر مودی نے کہاکہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ Thalaiva کواِس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ Thalaiva کئی برسوں سے بہت مقبول رہےہیں اور اُنہوں نے ایسا کام کیا ہے، جو چند لوگ ہی کرسکتے ہیں۔ رجنی کانت کو اُن کےمداحThalaiva کہتے ہیں۔
جنابمودی نے یہ بھی کہا کہ رجنی کانت طرح طرح کے رول اور ایک پُراثر شخصیت کیلئے جانے جاتےہیں۔
ایکٹوئٹ میں جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ رجنی کانت بھارتی سینما کی تاریخ میں عظیم اداکاروںمیں سے ایک ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ایک اداکار، فلم ساز اور اسکرین رائٹر کی حیثیت سےرجنی کانت کی دین مثالی نوعیت کی رہی ہے۔ داداصاحب پھالکے ایوارڈ بھارتی سینما کا اعلیٰترین اعزاز ہے۔× (AIR NEWS)