بھارت کی G-20 کی صدارت میں سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ Kutch میں Dhordo میں آج شروع ہورہی ہے۔
سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، ماہی پروری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کَل میٹنگ کا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔
Dhordo میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت کی وزارت کے سکریٹری اروند سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ میں سیاحت سے متعلق پانچ ترجیحاتی موضوعات پر توجہ دی جائے گی جن میں ماحولیات کیلئے سازگار سیاحت، Digitization ، ہنرمندی، سیاحت سے متعلق MSMEs اور مخصوص مقامات کا بندوبست شامل ہے۔
جی 20 کے ملکوں،مدعو کئے گئے ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت تقریباً ایک سو وفود اِس میٹنگ میں شریک کریں گے۔
گجرات جی ٹوئنٹی کے حصے کے طور پر Dhordo میں آج سے شروع ہونے والی سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ اِس کے علاوہ سیاحت سے متعلق بہت سے اہم موضوعات پر اِس میٹنگ میں تبادلہ¿ خیال کیا جائے گا۔ بین الاقوامی وفود ریاست کا دورہ کریں گے اور قدیم Harappan تہذیب کے مقام Dholavira اور Bhuj میں زلزلے سے متعلق یادگار Smritivan کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ آج وفود کیلئے ایک عشائیہ اور ثقافت پروگرام کی میزبانی کریں گے۔ میٹنگ کے حصے کے طور پر دیہی سیاحت اور آثار قدیمہ سے متعلق سیاحت کے بارے میں دو الگ الگ اجلاس بھی ہوں گے۔ (AIR NEWS)