سینئر قومی کشتی چمپئن شپ :گرپریت سنگھ اور سنیل کمار نے سونے کے تمغے جیتے

news

کُشتی میں، ایشیائی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے گُرپریت سنگھ اور سنیل کمار نے، جالندھر میں کَل، سینئر قومی چمپئن شپ کے آخری دن سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ گُرپریت نے عالمی جونیئر چمپئن شپ میں 2 بار تمغہ جیتنے والے سَجَن بھنوال کو شکست دی۔ وہ ریلویز کی نمائندگی کررہے تھے۔ انھوں نے 77 کلو گرام کے زمرے میں تین۔ ایک کے فرق سے ہرایا۔ پنجاب کے اِس پہلوان نے چوتھا سینئر قومی خطاب حاصل کیا ہے۔ ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پنجاب کے ہرپریت سنگھ نے ریلوے کے راج بِیرچھکارا کو 82 کلوگرام کے زمرے کے فائنل میں چار ایک سے شکست دی۔ ریلویز210 پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست ہے، جبکہ سروسز دوسرے اور جھارکھنڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ (AIR NEWS)

49 Days ago

Download Our Free App