A part of Indiaonline network empowering local businesses

سی یو ای ٹی- یو جی کیلئے داخلہ امتحان 13 ریاستوں میں 53 مراکز پر ملتوی کردیاگیا ہے

news

امتحاناتکرانے سے متعلق قومی ایجنسی NTA نے مطلع کیا ہے کہ کامن یونیورسٹی داخلہامتحان CUET-UG کے آج ہونے والے امتحان کو انتظامی و تکنیکیوجوہات سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ امتحان آج 13 ریاستوں کے 53 مراکز پر ہونا تھا۔ NTA نے ایک بیان میں کہا کہ ملتوی کیا گیا امتحان اب 12 اور14 اگست کے درمیان کرایا جائے گا جس کیلئے ایڈمٹ کارڈ وہی رہے گا۔ متاثرہ امیدواروںکو امتحان کے ملتوی کیے جانے کے بارے میں SMS اور E-Mail کے ذریعے پہلے ہی مطلع کیا جاچکا ہے۔NTA نے کہاکہ اگر امتحان کیلئے دوبارہ مقرر کی گئیتاریخ مناسب نہیں ہے تو امیدوار datechange@nta.ac پر اپنے رول نمبر اور خواہش کے مطابق تاریخطے کئے جانے سے متعلق ای میل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہامتحان سے متعلق تازہ ترین معلومات کیلئے NTA کی ویب سائٹ پر چیک کرتے رہیں۔ (AIR NEWS)

414 Days ago