आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی ننکانہ صاحب پر حملے کے تناظر میں ایک وفد پاکستان بھیجے گی

News

شِرومنی گُرودوارہ پربندھک کمیٹی SGPC چار ارکان پر مشتمل ایک وفد پاکستان بھیجے گی، جو وہاں گرودوارہ ننکانہ صاحب پر لوگوں کے ہجوم کے حملے کے تناظر میںصورتحال کا جائزہ لے گا۔ SGPC کے سربراہ گووند سنگھ لونگووال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ وفد ننکانہ صاحب میں سِکھ کنبوں سے بھی ملے گا۔
تاریخی سِکھ گرودوارہ پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے SGPC کے سربراہ نے پاکستان سرکار سے اپیل کی کہ وہ قصور وار افراد کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ جناب لونگووال نے بتایا کہ شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے گی۔
لوگوں کے ہجوم نے گرودوارہ ننکانہ صاحب پر حملہ کیا تھا، جہاں سِکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو پیدا ہوئے تھے۔ سِکھ یاتریوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا تھا۔
(AIR NEWS)

145 Days ago

Download Our Free App