A part of Indiaonline network empowering local businesses

شری رام جنم بھومی کمپلیکس میں رام للّا کی پَران پرتشٹھا کی تقریب سے قبل رسومات کا سلسلہ آج شروع ہورہ

News

اترپردیش میں ایودھیا میں رام مندر کی عظیم الشان افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شری رام جنم بھومی کمپلیکس میں رام للّا کی پَران پرتشٹھا تقریب سے پہلے کی رسومات آج سے باضابطہ طور پر شروع ہورہی ہیں جو اِس مہینے کی 22 تاریخ کو شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔ یہ تقریب وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماﺅں کی موجودگی میں ہوگی۔
شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے بتایا ہے کہ پران پرتشٹھا پروگرام 22 جنوری کو دن میں بارہ بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجے ختم ہوجائے گا۔ اِس موقع پر انجینئرس اور اُن کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے گا جنہوں نے رام مندر تعمیر کیا ہے۔ چمپت رائے نے بتایا کہ گیانیشور شاستری دراوڑ نے پرتشٹھا کا وقت طے کیا ہے جو ابھجیت نکشتر کے دوران ہوگا۔ یہ پوری رسومات وارانسی کے لکشمی کانت دکشت جی کی نگرانی میں ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ رام للّا کی مورتی ایک بچے کی شکل میں ہوگی جس کا وزن 150 سے لے کر 200 کلو گرام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پران پرتشٹھا سے پہلے مورتی کو پانی ، پھلوں اور دیگر اشیاءمیں رکھا جائے گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ یہ پران پرتشٹھا کی تقریب کو حتمی شکل دینے کیلئے 20 اور 21 جنوری کو رام للّا کے درشن نہیں کئے جاسکیں گے۔
اِدھر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری Apurav چندر نے بتایا کہ سرکار جدید طرز کا ایک میڈیا سینٹر تیار کررہی ہے تاکہ 22 جنوری کو ہونے والی تقریب کی خبریں دینے کیلئے پریس کو سہولت ہوسکے۔
ایودھیا میں جاری تیاریوں کے بارے میں نئی دلی میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب چندرا نے بتایا کہ مذکورہ میڈیا سینٹر اِس مہینے کی 21 تاریخ سے کام کرنا شروع کردے گا اور یہ 7 دن تک کام کرتا رہے گا۔ (AIR NEWS)

44 Days ago