A part of Indiaonline network empowering local businesses

شمالی بھارت سخت سردی کی گرفت میں ہے،خطے میں گھنا کہرا چھایاہوا ہے۔

news

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD نے کہا ہے کہ اگلے چند روز تک شمالی راجستھان، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب،ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اترپردیش میں شدید سردی کے جاری رہنے کا امکان ہے۔ گھنے کہرےکے حالات کے سبب بہت کم نظرآرہاہے اور اس سے ریل اور فضائی ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔ 

بھارتی موسمیات محکمےنے کہا ہے کہ گہرے کہرے کا سلسلہ اگلے پانچ دن تک جاری رہے گا۔ دلی، چنڈی گڑھ، پنجاب،ہریانہ، اترپردیش اور بہار کے بعض حصوں میں رات اور صبح کے اوقات میں اِس طرح کی کیفیتبرقرار رہے گی۔

موسمیات محکمے نےپنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان، اتراکھنڈ اور بہار کے کچھ حصوں میں اگلے دو دنتک موسم سرد رہنے اور کہیں بہت زیادہ سرد رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ موسمیات محکمےنے بتایا ہے کہ مغربی اترپردیش کے شہر میرٹھ میں کَل رات کا ٹیمپریچر ایک اعشاریہ پانچڈگری سیلسیس ریکارڈکیا گیا جو سب سے کم ہے۔x

ارپتا چودھری کیرپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں شمیم عرفان

 گہرے کہرےاور شدید سردی کے سبب قومی راجدھانی میں ٹرینوں اور پروازوں کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔بھارتی ریلویز کے مطابق آج صبح گہرے کہرے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے دلی آنے والیچوبیس ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اعظم گڑھ، دلی جے این کیفیات ایکسپریس، ریوا آنندوہارایکسپریس اور بھونیشور نئی دلی راجدھانی ایکسپریس ان ٹرینوںمیں شامل ہیں، جو اپنے مقررہوقت سے چھ گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ گہرے کہرے کی وجہ سے کم نظرآرہاتھا، جس کی وجہ دلی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے متعدد پروازوں میں تاخیرہوئی جبکہ کئی پروازوںکو رد کردیاگیا۔ (AIR NEWS)

36 Days ago