आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

شمالی بھارت میں دور دور تک بارش، بھارتی فضائیہ نے لداخ میں مہم جوئی میں شامل پھنسے ہوئے 107 افراد کو

news

شمالی بھارت کے کئی علاقوں میں دور دور تک بارش ہوئی ہے۔کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں کل برفباری ہوئی ہے جبکہمیدانی علاقوں میں معتدل بارش درج کی گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں بارش کی وجہ سے زیادہسے زیادہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل زیادہ سے زیادہدرجہ حرارت 16 اعشاریہ 4 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔

پنجاب میں امرتسر سب سے زیادہ ٹھنڈا مقام رہا جہاں درجہحرارت تین اعشاریہ چار ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ میں امبالہ میں چھ اعشاریہنو ڈگری جبکہ چنڈی گڑھ سات اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔

اتر پردیش میں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے سردیمیں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق سرد لہر کی وجہ سے کئی اضلاع میں اسکولآج بند کر دیئے گئے ہیں۔

ریاست کی راجدھانی لکھنو میں گزشتہ 24 گھنٹے سے موسلادھاربارش ہورہی ہے جس سے معمول کی زندگی میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ ریاست کے دیگر کئی مقاماتپر بھی یہی صورتحال ہے، جہاں لگاتار بارش کی وجہ سے نہ صرف سردی میں اضافہ ہوگیا ہےبلکہ لوگوں کو بھی اپنے گھروں میں ہی رہنے کو مجبود کردیا۔

تیز بارش اور اولے پڑنے سے کچھ جگہوں پر فصلوں کو نقصانپہنچا ہے۔ مزید بارش اور شدید سردی کی پیش گوئی کے پیش نظر کئی ضلعوں میں آج اسکولوںمیں چھٹی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ریاستکے کئی حصوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مغربیحصوں میں گھنا کہرا بھی پڑ سکتا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے مرکز کے زیر انتظام علاقےلداخ میں چادر ٹریک کے دوران پھنسے ہوئے 107 افراد کو بچا کر نکال لیا ہے۔ ان میں غیرملکیباشندے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران یہ بچا کارروائی ، لداخ کی سول انتظامیہ،نزدیکی فوجی یونٹوں اور آفات سے بندوبست سے متعلق مقامی ٹیموں نے انجام دی۔

وہاں جاری چادر ٹریک میں شرکت کرنے والے Trekkers یعنی مہم جو میں غیر ملکی شہری اور لگ بھگ اتنی ہیتعداد میں مقامی گائڈ اور قلی شامل تھے اور یہ لوگ جمی ہوئی Zanskar دریا کے کچھ حصے پگھلنے کے سبب وہاں پھنس گئے تھے۔ (AIR NEWS)

74 Days ago

Download Our Free App