شمالی بھارت میں سرد لہر میں اضافہ،ریل، سڑک اور فضائی خدمات متاثر

News

شمالی بھارت میں سرد لہر میں مزید شدت آگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم ہوکر نو اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس ہو گیا۔ جس سے 1901 کے بعد شہر کا کل سب سے سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ کہرے کی ایک موٹی چادر نے دلی NCR خطے کو اپنی گرفت میں لے لیا، جس سے خطے میں ریل سڑک اور ہوائی ٹریفک میں خلل پڑا۔ ہزاروں مسافر پھنسے رہے کیونکہ پروازیں اور ٹرینوں میں تاخیر ہوئی۔ صبح میں کچھ مقامات پر صاف دکھائی نہ دینے کی وجہ سے پروازوں اور ٹرینوں کے راستے بدل دےے گئے یا انھیں منسوخ کردیا گیا۔تقریباً ایک ہفتے سے پورے بہار میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے اور سرد لہر نے ریاست کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
جموں و کشمیر میں، سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ، جس سے ڈل جھیل جم گئی ہے۔ کل جموں میں پچھلی ایک دہائی میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی وہاں درجہ حرارت دو اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس رہا۔ اتر پردیش کے سون بھدر ضلعے میں چرک سرد ترین مقام رہا۔ وہاں درجہ حرارت صفر اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ راجستھان میں Sikar میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
(AIR NEWS)

48 Days ago