شمالی بھارت میں شدید سردی کا زور جاری، دلی میں کہرے سے عام زندگی متاثر

news

پورے شمالی بھارت میں شدید سرد لہر کا زور جاری ہے۔ ہریانہ سرکار نے شدید سردی کی وجہ سے سبھی اسکول دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خطے میں گھنے کہرے کی وجہ سے سڑک اور ریل ٹریفک اور ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
قومی راجدھانی دلی میں بھی آج صبح گھنا کہرہ چھایا رہا۔ دلی میں کم سے کم درجہ حرارت تین اعشاریہ چار ڈگری سیلسلیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم ہے۔
جموں و کشمیر میں سری نگر میں اس موسم کی سب سے سرد رات رہی۔ وہاں ڈل جھیل کے کچھ حصوں میں پانی جم گیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کل نئے سال سے قبل شام کشمیر اور ہماچل پردیش میں بارش اور برفباری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
راجستھان میں بیشتر مقامات پر شدید سردی اور گہرے کہرے کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ریاست کے کئی شہروں میں سردی کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔اِدھر مدھیہ پردیش میں بھی شمال سے آنے والی برفانی ہواؤں کی وجہ سے کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔
(AIR NEWS)

49 Days ago