आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

شمالی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں سرد لہر جاری۔ اگلے تین دن میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

news

شمالی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں سرد لہر کا سلسلہ جاری ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیر اثر اگلے تین دن میں ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں پھر سے برفباری اور بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
ہماچل پردیش میں موسمیات کے محکمے نے اگلے دو دن تک تیز بارش اور برفباری کے پیشِ نظر Orange اور Yellow وارننگ جاری کی ہے۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے بھارتی موسمیات محکمے کے اہلکار RK Jenamani نے بتایا کہ پنجاب، ہریانہ اور دلّی سمیت خطے کے کئی حصوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
ویسٹرن ڈسٹروینس آنے والا ہے،ہم لوگ فورکاسٹ کیاہے کہ جموںکشمیر،ہماچل ،اتراکھنڈ اس میں اسنورین رہے گا،کافی اچھا برفباری ہوگا وار پلینس میں بھی پنجاب سے لے کرکے پوراترپردیش تک،آس پاس جو ہریانہ،دلی، پچھم اترپردیش یہ ساری جگہ میں بارش ہوگا۔
جموں و کشمیر میں بھی پھر برفباری ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کشمیر کے بیشتر حصوں میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں اوسط برفباری ہونے کا امکان ہے۔ مرکز کے زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں پارہ منفی سولہ اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں دن کے درجہ حرارت میں کوئی راحت نہ ملنے کے سبب وہاں کڑاکے کی سردی جاری ہے۔
لیہہ خطے میں آج صبح سویرے سے ہی برفباری ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خطے میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کا انتباہ دیا ہے۔ اس کی وجہ سے لداخ میں روز مرہ کی زندگی اور ہوائی اور سڑک ٹرانسپورٹ میں بھی مزید رخنہ پڑسکتا ہے۔
دوسری جانب سینکڑوں سیاح آج سے چادر ٹریک کا آغاز کررہے ہیں۔
پنجاب اور ہریانہ میں بھی درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری نیچے چل رہا ہے اور کچھ علاقوں میں کہرا بھی چھایا رہا۔ ہریانہ میں کرنال سب سے سرد مقام رہا وہاں کم سے کم درجہ حرارت ایک اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے پانچ ڈگری کم ہے۔
(AIR NEWS)

85 Days ago

Download Our Free App