A part of Indiaonline network empowering local businesses

شمال مغربی بھارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے شدید گرمی سے راحت ملی ہے

news


بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔IMD کے مطابق شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ آسام، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ کی شمال مشرقی ریاستوں کے دور دراز کے مقامات پر شدید بارش ہوگی۔ IMD نے مزید پیش گوئی کی کہ اگلے دو دن میں شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور اگلے پانچ دن میں ملک کے باقی حصوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھنے میں آئے گی۔
اس سلسلے میں ہم نے چنڈی گڑھ میں IMD کے ڈائرکٹر منموہن سے بات کی۔
شمال مغربی بھارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ (AIR NEWS)

15 Days ago