شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراءسیاحت کی دو روزہ میٹنگ آجاترپردیش میں وارانسی میں شروع ہو رہی ہے۔ سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اِس میںشرکت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ملکوں میں سیاحت سے متعلقتعاون کو فروغ دینے کے بارے میں مشترکہ عملی منصوبہ منظور کیا جائے گا۔ وارانسی کوشنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی ثقافتی راجدھانی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ شنگھائیتعاون تنظیم کی صدارت سرِدست بھارت کے پاس ہے۔ اِس تنظیم میں شامل 8 ممبر ممالک دنیاکی تقریباً 42 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ عالمی GDP کا 25 فیصد ہے۔ (AIR NEWS)