आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

شہری بھارت کھلے میں رفع حاجت سے پاک

News

سوَچھ بھارت مشن شہری نے، شہری بھارت کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری علاقے ODF قرار دے دیے گئے ہیں۔ کُل 4 ہزار 372 شہروں میں سے 4 ہزار 320 شہروں کے خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دے دیا ہے۔ اس کامیابی کیلئے 59 لاکھ انفرادی بیت الخلا کی تعمیر کا ہدف تھا جبکہ 65 لاکھ سے زیادہ بیت الخلا تعمیر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مشن میں 5 لاکھ 80 ہزار عوامی بیت الخلا کی تعمیر کا ہدف مقرر تھا جبکہ 5 لاکھ 89 ہزار عوامی بیت الخلا تعمیر کیے گئے۔

حکومت نے کوڑے کرکٹ سے پاک شہروں کیلئے اسٹار درجہ بندی کا نظام شروع کیا ہے۔ اندور، امبیکاپور، نوی ممبئی اور میسورو کو پانچ اسٹار والے شہر کے طور پر سرٹیفائی کیا گیا ہے۔ 57 شہروں کو تھری اسٹار اور چار شہروں کو ایک اسٹار والے شہر قرار دیا گیا ہے۔ (AIR NEWS)

191 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here