صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے جھارکھنڈ کے اپنے تین دن کے دورے کا آغاز کریں گی۔ وہ رانچی میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گی۔ کَل صدر مرمو کھُنتی میں، قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے منعقد کی جانے والی، خواتین کے اپنی مدد آپ 500 گروپوں سے زیادہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ وہ رانچی میں Indian Institute of Information Technology کے تقسیم اسناد کی دوسری تقریب کی صدارت بھی کریں گی۔
صدر جمہوریہ، اُن کے اعزاز میں دیئے جانے والے ایک استقبالیے میں بھی شرکت کریں گی۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ صدر جمہوریہ دیوگھر میں بابا بیدیہ ناتھ دھام مندر میں پوجا ارچنا بھی کریں گی۔
صدر جمہوریہ کے رانچی دیوگھر ار کُھنٹی کے تین روزہ دورے کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ جھارکھنڈ کے اپنے دوسرے دورے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج صبح سویرے دیوگھر میں بابا بیدیہ ناتھ دھام مندر میں پوجا ارچنا کریں گی۔
بعد میں دن میں صدر جمہوریہ رانچی میں 165 ایکڑ کے رقبے پر محیط جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی نئی تعمیر شدہ گرین فیلڈ عمارت کا افتتاح کریں گی۔
بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور قانون کے وزیر ارجن رام میگھوال بھی اس افتتاحی تقریب میںشرکت کریںگے۔ (AIR NEWS)