A part of Indiaonline network empowering local businesses

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں کسانوں کے حقوق کے موضوع پر پہلے عالمی سمپوزیم کا افتتاح کریں گ

news

صدر جمہوریہ دوپدی مرمو آج نئی دلی میں کسانوں کے حقوق سے متعلق پہلے عالمی سمپوزیم کا افتتاح کریں گی۔ زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ اِس سمپوزیم میں ممتاز سائنسداں ، کسانوں اور دنیا بھر کے 58 ملکوں کے وسائل سے متعلق فراد شرکت کریں گے۔ وہ کسانوں کے حقوق سے متعلق کلیدی امور پر تبادلہ ¿ خیال کریں گے جو خوراک اور زراعت کیلئے پلانٹ کے جینیاتی وسائل پر عالمی معاہدے کے آرٹیکل 9 میں درج ہیں۔ بھارت ایسا پہلا ملک ہے جس نے پودے کی اقسام اور کسانوں کے حقوق کے قانون 2001کے تحفظ کے ذریعے پودے کی قسم کے رجسٹریشن کے تناظر میں کسانوں کے حقوق کو شامل کیا۔
زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اِس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج گجرات کا دو روزہ دورہ کریں گی۔صدر جمہوریہ کَل ریاستی اسمبلی کے نیشنل ای-ودھان ایپلیکیشن کا آغاز کریں گی اور وہ گجرات قانون ساز اسمبلی کے اراکین سے خطاب کریں گی۔ محترمہ مرمو گاندھی نگر میں راج بھون سے آیوش بھاﺅ ایپیلیشکن کا آغاز بھی کریں گی۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ گجرات اسمبلی کا تین روزہ اجلاس کَل سے شروع ہوگا۔ یہ اسمبلی کا کاغذ کے بغیر پہلا اجلاس ہوگا۔ (AIR NEWS)

17 Days ago