صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارسی نئے سال کے موقع پر عوام کو مبارک دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ پارسی نیا سال، نو روز، عقیدتمندی، خوشی اور جوش و خروش کا تہوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تہوار لوگوں کو ضرورتمندوں کی ضرورتیں پوری کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ پارسی برادری نے اپنے نظریے، سخت محنت اور کاروباری اہلیت کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ نو روز کا تہوار سبھی کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لائے گا۔x (AIR NEWS)