صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل سے جھارکھنڈ کے اپنے تین دن کے دورے کا آغاز کریں گی۔ وہ کل رانچی میں جھارکھنڈ کے ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گی۔ جمعرات کے دن صدر مرمو کھُنتی میں قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے منعقدہ خواتین کی ایک کانفرنس کی صدارت کریں گی۔ وہ رانچی کے Namkum میں واقع Indian Institute of Information Technology کے دوسرے تقسیم اسناد کی تقریب کی صدارت بھی کریں گی۔ وہ جمعرات کی شام رانچی میں واقع راج بھون میں جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے صدر جمہوریہ کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گی۔× (AIR NEWS)