आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

طلبا، اساتذہ اور والدین سے وزیر اعظم مودی کی پریکشا پے چرچا پروگرام بیس جنوری کو

News

طلبا، اساتذہ اور والدین، وزیراعظم نریندر مودی کے پروگرام ”پریکشا پہ چرچا 2020“ کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام اس مہینے کی 20 تاریخ کو نئی دلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ پورے ملک سے دو ہزار سے زیادہ طلبا، والدین اور اساتذہ اس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم جناب مودی سوالوں کے جواب دیں گے اور منتخب طلبا سے بات چیت کریں گے۔ وہ اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ امتحان کے دباﺅ سے کیسے نمٹاجائے۔
آکاشوانی کے خبروں کے شعبے سے بات کرتے ہوئے جمشید پور کے طالب علم آیوش جھا نے کہاکہ پچھلے سال انہوں نے اِس پروگرام میں شرکت کی تھی، اور یہ اُن کے لیے ایک بڑا فخر کا لمحہ تھا۔
چنڈی گڑھ کے گورمنٹ ماڈل سینئر سکینڈری اسکول کی طالب علم بھوشیہ سنگھ اِس سال پروگرام میں شریک ہوں گی اور وہ وزیراعظم سے ملنے کے لیے بہت بے تاب ہیں۔ (AIR NEWS)

77 Days ago

Download Our Free App