فلپ کارٹ اور آمیزون کے خلاف غیر مناسب عمل کیلئے جانچ کے احکامات

news

بھارت کے مسابقتی کمیشن، CCI نے فلپ کارٹ اور آمیزون کے خلاف مبینہ طور پر غیر مناسب عمل، جن میں بھاری چھوٹ اور ترجیحی فروخت کنندگان کے ساتھ معاہدہ کرنے پر جانچ کے احکامات دیے ہیں۔ یہ حکم دلّی ویاپار مہا سنگھ کی داخل کردہ شکایت کے بعد آیا ہے۔ یہ مہا سنگھ اسمارٹ فون اور اس سے متعلق سازو سامان فروخت کرنے والے بہت سے تاجروں پر مشتمل ہے۔ تاجروں کی تنظیم نے ای-کامرس کمپنیوں پر مسابقت کے برخلاف عمل کرنے کا الزام لگایا ہے جن میں کمپنیوں کی اشیا کو ترجیحی بنیاد پر فروخت کرنا اور ان سے خصوصی معاہدے کرنا شامل ہے۔ (AIR NEWS)

34 Days ago